اسلام آ باد (پی این آئی) پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے ساتھ مل کر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق حمزہ شہباز کے پاس اب آخری کارڈ یہ رہ گیا ہے کہ وہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ممبران پنجاب اسمبلی سے استعفے دلواکر پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں حاصل ہونے والی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیں ورنہ ان کے پاس اب استعفے اور ایوان میں شکست کا آپشن ہی باقی رہ گیا ہے۔
یہ کارڈ کھیل کر حمزہ شہباز بازی پلٹ سکتے ہیں ۔ اگر پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی تو وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس بھی با وقار راستہ نئے انتخابات کا ہی رہ جا ئے گا۔ بجائے اس کے کہ عمران خان اسلام آ باد کیلئے کال دیں اس سے پہلے ہی وزیر اعظم تمام سیا سی جماعتوں بشمول پی ٹی آئی ایک آل پارٹیز کا نفرنس بلائیں جو ملک کو سیا سی بحران سے نکالنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل دے۔ اگر پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی تو پھر عمران خان کے لانگ مارچ کو روکنا وفاقی حکومت کے بس کی بات نہیں ہوگی اور صورتحال سر ی لنکا جیسی ہوسکتی ہے۔ گرینڈ سیا سی ڈائیلاگ ہی ملک و قوم کے وسیع تر مفا د میں ہےاس کی جانب بڑھنا چا ہئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں