پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات روشن ہوگئے

اسلام آباد (پی این آئی )پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کو صوبے میں واضح اکثریت حاصل ہونے سے پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔فیصل خان نیازی، میاں جلیل احمد شرقپوری اور کاشف محمود کے ووٹ کم ہونے سے پنجاب اسمبلی میں اس وقت حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی ہے۔گزشتہ روز انتخابی نتائج کی آمد کے بعد پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بھی پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کا اعلان کیا۔اسد عمر کاکہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی حکومت ختم ہوچکی اب 22جولائی کو پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close