شیخ رشید کی لیک آڈیو، پر اسرار کردار گل زمان آخرکار سامنے آگیا، جلیل شرقپوری سے متعلق حیران کن انکشاف

لاہور (پی این آئی )شیخ رشید کی آڈیو لیک ہونے کے بعد کال پر موجود دوسرے شخص گل زمان کا کہنا ہے کہ میں آج تک کبھی جلیل شرقپوری سے نہیں ملا نہ ہی دیکھا ہے ، مجھے نہیں معلوم کہ شیخ رشید کے دماغ میں کیا چل رہا تھا ۔

گل زمان کا کہنا ہے کہ مجھے آج شیخ رشید کی کال آئی انہوں نے جلیل شرقپوری کو پیمنٹ سےمتعلق بات کی جس پر میں ان سے کہا کہ “آپ کس قسم کی بات کر رہے ہیں “،گل زمان کا مزید کہنا تھا کہ میں آج تک جلیل شرقپوری کوملاہوں، نہ انہیں کبھی دیکھاہے ، جلیل شرقپوری بھی مجھے نہیں جانتے ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق گل زمان کا کہنا تھا کہ مجھےنہیں معلوم شیخ رشید کے دماغ میں کیا چل رہاتھا،پتہ نہیں انہوں نے مجھ سے اس قسم کا سوال کیوں کیا؟،میرا ان چیزوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں