شیخ رشید کی لیک آڈیو میں دوسری جانب بولنے والا گل زمان کون ہے؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بھی گواہی دیدی

لاہور(پی این آئی )سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ گل زمان نامی شخص حقیقی ہے اور میں اس سے مل چکا ہوں یہ شیخ رشید اور چودھری برادران کا دوست ہے ۔

سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ آڈیو سے واضح ہے کہ شیخ رشید جس شخص سے بات چیت کر رہے ہیں وہ سیاسی معاملات میں پوری طرح شامل ہیں اور شیخ رشید مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کے استعفیٰ کے بعد وہ اس شخص سے پوچھ رہے ہیں کہ “پھر کر دی ہے پیمنٹ شرقپوری کو ” تو یہ بات ازراہ مذاق بھی ہو سکتی ہے اور حقیقت بھی کیونکہ اس کے جواب میں دوسرا شخص بولتا ہے کہ “خدا کے بندے یہ موبائل ہے دھیان رکھیں “۔سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ یہ بات چیت حقیقی ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ یہ بات صرف مذاق کے طور پر کی گئی ہے یہ واقعی ڈیل ہوئی ہے اگر یہ ڈیل ہے تو اس سے دیکھ لیں کہ سیاست کی کیا صورتحال ہے ،

سینئر صحافی کا گزشتہ روز لاہور کے حلقے سے بھاری تعداد میں شناختی کارڈ ملنے کے معاملے پر کہنا تھا کہ شناختی کارڈ 2صورت میں حاصل کیے جاتے ہیں ایک یہ کہ ووٹ اپنے لیے ڈلوانے ہوں تو ان کارڈز کو استعمال کیا جاتا ہےدوسری صورت اس وقت سامنے آتی ہے جب اس بات کا خدشہ ہو کہ یہ لوگ مخالفت میں ووٹ ڈالیں گے تو ان کے شناختی کارڈ اپنی تحویل میں لے لیے جاتے ہیں تا کہ وہ ووٹ کاسٹ ہی نہ کر سکیں ، تو ایسے بندے کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے اور اس کیخلاف کیس بھی بننا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں