بس نام رہے گا اللہ کا، عمران خان کا تاریخی فتح پر قوم کے نام پیغام جاری

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخ فتح حاصل کرنے پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں پر عمران خان نے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس پر معروف شاعر فیض احمد فیض کی غزل’ ’ہم دیکھیں گے“ کے چند اشعار درج ہیں انہوں نے لکھا ہے کہ بس نام رہے گا اللہ کا، جو غائب بھی ہے حاضر بھی، جو منظر بھی ہے ناظر بھی۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب ضمنی انتخابات میں کامیابی پر ووٹرز اور ورکرز کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سب سے پہلے میں پی ٹی آئی کے ورکرز اور پنجاب کے ووٹرز کا نہ صرف مسلم لیگ نون بلکہ پوری ریاستی مشینری اور خاص طور پر پولیس کی جانب سے ہراسانی اور مکمل جانبدار الیکشن کمیشن پاکستان کو شکست دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے اپنے اتحادیوں کا بھی شکریہ ادا کیا تمام اتحادیوں، پاکستان مسلم لیگ (ق)، ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کا شکریہ ادا کیا.ادھر تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم دن ہے، پی ٹی آئی 16 سے 17 سیٹیں جیتے گی، عوام نے آج پیغام دے دیا کہ غلامی نامنظور. سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 60،70 سالوں سے بند کمروں کے اندر پاکستان کے فیصلے ہوتے تھے۔

 

عمران خا ن نے کل تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، کل تین بجے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے.اسد عمر نے کہا کہ ابھی تک جو نتائج آچکے ہیں اس میں بھاری اکثریت پی ٹی آئی کو ملی ہے، 22 جولائی کو بس ایک رسمی کارروائی رہ گئی ہے، مریم نواز کے پاس شکست تسلیم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں تھا، مریم نواز کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہباز شریف صرف اسلام آباد کے وزیراعظم رہ گئے ہیں. اسد عمر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پرویز الہٰی امیدوار ہیں اور رہیں گے، اس نظام میں نقصان ہی نقصان ہے، پاکستان کو سیاسی ہیجان سے نکال کر نئے الیکشن کی طرف جانا چاہئے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما حماد اظہر نے کہا کہ قدرت نے آپ کا غرور خاک میں ملا دیا، اب تو حمزہ شہباز کی جعلی حکومت ختم ہو چکی ہے، رانا ثنااللہ نے چادر اور چہاردیواری کا تقدس پامال کیا ہے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات کیلئے ہر شہر میں انتخابی مہم چلائی، پنجاب میں دوبارہ تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں