حلقہ پی پی 167میں بھی تحریک انصاف نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

لاہور (پی این آئی) پی پی 167 لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فتح اپنے نام کرلی۔ پی پی 167 کے تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شبیر احمد گجر نے 40 ہزار 511 ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی ہے۔

 

یہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر احمد چوہان 26 ہزار 473 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔نوٹ: یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ ہے جو میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، سرکاری اور حتمی نتیجہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں