لودھراں حلقہ پی پی 224سے بھی تحریک انصاف نے میدان مار لیا


لودھراں (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 224 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار نے کامیابی اپنے نام کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی پی 224 کے تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ مکمل ہوچکا ہے۔

 

جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار عامر اقبال 69 ہزار 265 لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ن لیگ کے زوار حسین وڑائچ 55 ہزار 748 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔نوٹ: یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ ہے جو میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، سرکاری اور حتمی نتیجہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں