عوام کا فیصلہ آگیا، مریم نواز نے بھی ضمنی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرلی

لاہور(پی این آئی)عوام کا فیصلہ آگیا، مریم نواز نے بھی ضمنی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرلی۔۔۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج پر بیان سامنے آگیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہئیں۔

 

مریم نواز کا کہنا ہےکہ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے، سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں ان کی نشاندہی کرکے انھیں دور کرنےکے لیے محنت کرنی چاہیے، انشاءاللّہ خیر ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں