ضمنی انتخابات، تحریک انصاف نے میدان مار لیا، پہلا حلقہ جس کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا

ڈیرہ غازی خان (پی این آئی) پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پہلے حلقے کا مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یہ نتیجہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سے سامنے آیا ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے۔

 

 

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اس حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار سیف الدین کھوسہ نے 56 ہزار 857 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ یہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالقادر کھوسہ 33 ہزار 254 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔نوٹ: یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ ہے جو میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، سرکاری اور حتمی نتیجہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں