شیخ رشید کی لیک آڈیو سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)حکومت کا شیخ رشیدکی لیک آڈیو کی انکوائری کرانےکا فیصلہ۔شیخ رشید کی آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں، پی ٹی آئی کوشفاف الیکشن لڑنا ہی نہیں آتا، مریم اورنگ زیب کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے شیخ رشید کی آڈیو لیک کے حوالے سے انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں، پی ٹی آئی کوشفاف الیکشن لڑنا ہی نہیں آتا۔خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے رہنما اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی شیخ رشید احمد کی ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہے۔آڈیو لیک میں مبینہ طور پر شیخ رشید گل زمان نامی شخص سے رقم کی ادائیگی سے متعلق بات کر رہے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے، گل زمان نامی شخص نے کہا کہ یہ ٹیلی فون ہے خدا کے بندے، صورت حال دیکھنا، بیڑا پار ہوگا انشاء اللہ۔بعد ازاں شیخ رشید نے آڈیو لیک کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آڈیو لیک میں ان کی آواز ہے لیکن وہ مذاق کررہے تھے۔دوسری جانب گل زمان نامی شخص نے شیخ رشید سے فون پر بات کی تصدیق کر دی ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق ٹیلی فون پر بات کرنے والےگل زمان نامی شخص نے شیخ رشید سے فون پر بات کی تصدیق کردی۔گل زمان کا کہنا ہےکہ صبح شیخ رشید نے فون پر ادائیگی کی بات کی تو انہیں روک دیا، جلیل شرقپوری کو جانتا ہوں نہ کبھی ملاقات ہوئی۔

 

 

گل زمان کے مطابق انہیں معلوم نہیں کہ شیخ رشید کے ذہن میں کیا تھا کہ ایسا سوال کیا، میرا اس قسم کی باتوں سے کوئی تعلق نہیں، چوہدری برادران سے میرا تعلق 25 سال پرانا ہے۔خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹیم کے اہم رکن شیخ رشید احمد کی ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں