تحریک انصاف کو 16نشستوں پر لیڈ مل گئی، تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن پر ۔۔بڑا دعویٰ آگیا

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی 15 سے 16 نشستوں پر لیڈ کر رہی ہے۔فوادچوہدری نے کہا کہ پولنگ کے دوران 3 بجے کے بعد حالات خراب کرنےکی کوشش کی گئی مظفرگڑھ سے شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہرجگہ الیکشن کمیشن کی نا اہلی سامنےآئی۔

 

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے حمزہ شہباز نے ہر طرح سے پولیس گردی کرنےکی کوشش کی پولیس گردی کےباوجود یہ ناکام رہے۔پنجاب اسمبلی کی فیصلہ کن 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں