حلقہ پی پی 167الیکشن، ن لیگی امیدوار نذیر چوہان پیچھے رہ گئے، تحریک انصاف آگے

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، یہ وہ نتائج ہیں جو مختلف ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں جب کہ حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

 

 

آج پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے چار حلقوں میں ووٹرز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا ہے جہاں سے پی پی 167 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے شبیر گجر 1249 جب کہ مسلم لیگ ن کے نذیر چوہان 788 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں