اسلام آباد (پی این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق لیک آڈیو کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ آواز میری ہی ہے، میں مذاق میں بات کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیسے کا کوئی لین دین نہیں ہوا۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر شیخ رشید کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس نے تہلکہ مچا دیا ہے،آڈیو میں ٹیلی فون شیخ رشید کسی سے کہہ رہے ہیں کہ کل شرقپوری کو بھی آپ نے پے منٹ کر دی ہے، وہ شخص جوابا یہ کہتا ہے کہٹیلی فون ہے خدا کا خوف کریں اور شیخ رشید کا جواب ہے کہ کوئی بات نہیں کہ خیر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں