اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے پولنگ سٹیشن داخلے کے معاملے پر ریٹرننگ افسر نے نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔ریٹرننگ آفیسر نے شاہ محمود قریشی سے بھی بات چیت کی تھی۔ بعد ازاں ریٹرننگ افسر نے موقف اختیار کیا کہ شاہ محمودقریشی بغیراتھارٹی کیسے نجی مقامات پر داخل ہو سکتے ہیں، وہ فیکٹری میں داخل ہوئے اور ٹھپے لگانے کا الزام عائد کیا۔ فیکٹری سے کوئی چیز نہیں ملی، شاہ محمود کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شاہ محمود کو پولنگ سٹیشن میں جانے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ن لیگ کے کارکنوں نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روک دیا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر بیٹھے گلو بٹ تحریک انصاف کے ووٹرر کو ووٹ نہیں ڈالنے دے رہے پی ٹی آئی ووٹرز کو کیا کہا جا رہا ہے ؟
۔انکا کہنا تھا کہ پرایزائیڈنگ افسر گلو بٹ بن گیا ہے، ووٹ نہیں کاسٹ کرنے دے رہا، شیر والی پرچی لے کر آؤ اس کا ووٹ کاسٹ ہوگیا، آدھا گھنٹہ ووٹر کو خوار کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں