اسلام آباد، لاہور (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شبلی فراز اور زلفی بخاری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پی پی 167 کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ آنا شروع ہوگئے ہیں،مجموعی طور پر ووٹنگ شرح بہتر ہے، امید ہے ہم اپنا ہدف حاصل کریں گے،انہوں نے کہا کہ اِکا دْکا واقعات ہوتے رہتے ہیں، سکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے،
ہم پْرامن لوگ ہیں ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولنگ انتہائی اچھے ماحول میں جاری ہے، چھوٹے موٹی شکایات ہیں لیکن بظاہر ماحول خوشگوار ہے۔ موسم بھی ابھی تک ساتھ دے رہا ہے، جن لوگوں کا ووٹ ہے فوراً پولنگ اسٹیشن پہنچیں اور فرض ادا کریں ۔دوسری جانب پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 158 میں جھگڑے کے دوران تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ن لیگی کارکن کا سر پھاڑنے پر
پولیس نے پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار ی کیلئے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپے مارے۔مذکورہ پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے پر لڑائی شروع ہوئی، پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اندر جانے سے روکا گیا ہے جبکہ ن لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن میں جانے کا پرمٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے نہیں جانے دیا گیا۔ دونوں جانب سے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی اور کافی شور شرابہ کیا گیا۔پولیس اور رینجرز نے پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کیا اور صورتِ حال کو قابو میں کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں