گھر داماد شوہر نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر 8 بچوں کی ماں کو قتل کر دیا

کراچی (پی این آئی) سہراب گوٹھ کے علاقے سکندر گوٹھ میں شوہر نے تشدد کے بعد فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔ مقتولہ شازیہ کے ماموں زاہد نے بتایا کہ مقتولہ 8 بچوں کی ماں تھی ، ملزم مقتولہ کا خالہ زاد اور گھر داماد تھا۔ ملزم شاہد نے 12 مئی کو بھی شازیہ کو گلے پر چھری پھیر کر قتل کرنے کی کوشش کی تھی جس کی ایف آئی آر موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو کاروبار کرنے کے لیے گاڑیاں بھی خرید کر دیں وہ اس نے فروخت کر دیں اب گھر بیچنا چاہتا تھا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت ملزم کے ساتھ اس کی 3 سے 4 ساتھی آئے تھے جو گھر کے باہر کھڑے رہے۔ ملزم نے اپنی بیوی شازیہ پر پہلے تشدد کیا اور اس کے بعد فائرنگ کر کے آٹھ بچوں کی ماں کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close