پیپلز پارٹی نے لکشمی چوک پر گڑھا کھود کر ن لیگ کو دفن کر دیا، جو لائی کا پورا مہینہ بڑا اہم ہے، شیخ رشید کی انکشاف انگیز گفتگو

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے لکشمی چوک پر گڑھا کھود کر ن لیگ کو دفن کر دیا ہے،جولائی کا پورا مہینہ بڑا اہم ہے، عمران خان نے بہت محنت کی ہے، میں جہاں گیا ہوں ہر طرف پی ٹی آئی کے لوگ تھے۔ ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جولائی کا پورا مہینہ بڑا اہم ہے، عمران خان نے بہت محنت کی ہے، میں جہاں گیا ہوں ہر طرف پی ٹی آئی کے لوگ تھے۔شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں 13سیٹیں پی ٹی آئی کی دیکھ رہا ہوں

،10سیٹیں بھی مل گئیں تو پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ حالات خراب ہوں گے تو جوڈو کراٹے ہوں گے،میں نے درخواست کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے، لاہور میں پی ٹی آئی 3سیٹیں بھی لیتی ہے تو ن لیگ دفن ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تین لیڈرشپ ایک طرف ہے اور نواز شریف الگ ہے،میں جب کہتا تھا ش کو حکومت ملے گی تو سارے میرا مذاق اڑاتے تھے، اسحاق ڈار آج پاکستان کیوں نہیں آرہا؟۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے آج بھی کہا کہ سیاست میں سیاستدان یوٹرن لیتا ہے،وہ اس وقت برصغیر کے مضبوط لیڈر بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صلح صفائی سیاچھے حالات ہونے چاہئیں،

لانگ مارچ تو پرانی بات ہوگئی،اب بات آگے نکل چکی ہے،پاکستان کی سالمیت کابھی سوال ہے،میں کل کے دن کو بہت اہم دیکھ رہا ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close