نامعلوم مسلح افرا کی کی فائرنگ سے معروف صحافی کا بھائی قتل

رائیونڈ (آئی این پی )رائیونڈ کے نواحی تھانہ راجہ جنگ میں نامعلوم مسلح افرا کی کی فائرنگ سے رائیونڈ کے معروف صحافی کا بھائی قتل آر یو جے اور پریس کلب نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ،واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات 9بجے کے قریب سید رمضان شاہ عرف قدر شاہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ راجہ جنگ اڈا سے پھل لینے آیا ہوا تھا کہ اچانک ہنڈا 125 سی سی موٹر سائیکل اور ایک سفید کلر کی کار میں نامعلوم پانچ افراد آئی اور آتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں رائیونڈ کے معروف صحافی سید امداد حسین شاہ عرف دادوشا کے حقیقی بھائی سید رمضان شاہ عرف قدر شاہ کو6 فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا،

اس موقع پر ملزمان نے ہوائی فائرنگ کر کے دہشت پھیلادی، زخمی کو رائیونڈ انڈس ہسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ضروری کار وائی کے بعد مقتول کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیئے بجھوادی اور مقتول کے بھائی امداد شاہ کی در خواست پر مقدمہ نمبری312/21 بجرم302/148/149ت پ درج کر کے ضروری کاروائی میں مصروف ہے اس موقع پر سید امداد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان قصور کی طرف سے آئے تھے اور واردات کے بعد قصور کی طرف فرار ہوئے جبکہ تھانہ راجہ جنگ کے گیٹ کے سامنے سے ہی گذرے تھے ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی لیکن نامعلوم ملزمان نے ہمیں بہت گہرا زخم دیا ہے واضع رہے کہ پریس کلب چوہنگ کے عہدیداروں ڈی ایس پریس کلب کے عہدیداروں اور آر یوجے پریس کلب کے عہدیداروں نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close