ووٹوں کی خریداری کا الزام، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا ردِعمل بھی آگیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فرخ حبیب نے ووٹ خریدنے کے الزام کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا میسج دکھا دو جس میں کسی کو ووٹ یا آئی ڈی کارڈ لینے کی ہدایت دی ہو، ووٹرز کو ہراساں اور ووٹ خریداری ن لیگ کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر حلقہ پی پی 168 میں ووٹ خریدنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا جھوٹا پراپیگنڈا عیاں ہوگیا ہے عوام عمران خان کیساتھ ہے، ووٹر کو ہراساں کرنا، ووٹ خریداری ن لیگ کر رہی ہے۔

 

چیلینج ہے کوئی ایسا what’s app message دکھا دے جس پر میں نے کسی کو ووٹ یا ID card لینے کی ہدایت دی ہو۔ ورنہ معافی مانگو۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 168 لاہور میں ن لیگی امیدوار ووٹ لینے کے لئے اپنے مرحوم بھائی کے نام سے راشن بیگز تقسیم کروا رہا ہے۔قانون کے مطابق ووٹر کو کسی قسم کا لالچ نہیں دیا جاسکتا، الیکشن کمیشن ہمیشہ کیطرح خاموش رہے گا اس پر کاروائی نہیں کررہا ہے۔پولیس نے حلقہ پی پی 168 لاہور میں فیکٹری ایریا سے ووٹ خریدنے کے الزام میں پی ٹی آئی کارکن خالد سندھو کو گرفتار کیا ہے، کارکن سے تقریباً 200 شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص کی لوگوں کے شناختی کارڈز کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب اور انتخابی امیدوار نوازاعوان سے مبینہ واٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آئی ہے۔ملزم نے مبینہ واٹس ایپ چیٹ میں فرخ حبیب اور نواز اعوان کو ووٹرز کے شناختی کارڈز کی تصاویر بھی واٹس ایپ کیں۔

 

پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو پر شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ خریدنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کی ووٹ ڈالنے کی ڈیمانڈ پر ہر شناختی کارڈ کے عوض پیسے دینے کی ڈیل ہوئی تھی، ہر کارڈ کے بدلے 2 سے 3 ہزار روپے دینے کی ڈیل ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close