ن لیگ کو الیکشن سے پہلے سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، 2اراکین پنجاب اسمبلی ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کے مزید 2 ایم پی ایز نے استعفیٰ دے دیا ہے، اب اسمبلی میں نمبر گیم بہت دلچسپ ہوجائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کی اسپیشل الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ن لیگ کے مزید 2 اراکین پنجاب اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 

اب اسمبلی میں نمبر گیم بہت دلچسپ ہوجائے گی۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے ایک رکن پنجاب اسبلی کے استعفے کا اعلان ایک گھنٹے بعد ہوجائے گا جب کہ دوسرے ایم پی اے کے استعفے کا اعلان کل تک ہو جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بہاولپور سے ایم پی اے کاشف محمود نااہل ہو گئے ہیں، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ملا کر 170 ممبرز تھے جو نئی صورتحال میں 168 رہ جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close