اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ کل ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 13 سے16سیٹیں جیتے گی، صاف شفاف الیکشن ہوں گے تو ہم نتائج کو قبول کریں گے، جتنے بھی سروے آئے ان میں تحریک انصاف لیڈ کر رہی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ کل 17 جولائی کو ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف 13 سے16سیٹیں جیتے گی۔
کل صاف شفاف الیکشن ہوں گے تو ہم نتائج کو قبول کریں گے، جتنے بھی سروے آئے ہیں ان سب میں تحریک انصاف لیڈ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 22 جولائی کوپرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کا ماحول ہم نے نہیں بنایا، حکومت نے دھاندلی کا ماحول بنا دیا ہے، 100 میں سے 99 افسر ویسے کھلے گا جیسے اس کا باس کھیلنا چاہتا ہے۔اسدعمر نے کہا کہ کیا اس وقت ملک بہتری کی جانب جا رہا ہے؟ سیاستدانوں میں مذاکرات ہونے چاہئیں۔ اسی طرح سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، انتظامیہ ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ یہ الیکشن عمران خان اور پرویز الہٰی کا نہیں ہم سب کا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ ایک طرف تمام جماعتیں اور حکومتی مشینری دوسری طرف عمران خان اور پی ٹی آئی ہے۔ ملک کو اکٹھا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ متفقہ لیڈر ہو۔ انہوں نے سوال اٹھا تے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کہاں ہے؟ سندھ میں جان بوجھ کر کشیدگی پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پابندی لگا دی ہے کہ علی امین گنڈا پور پنجاب نہ جائے۔ علی امین گنڈا پور کا اتنا خوف ہے پتہ نہیں وہ کیا کرے گا۔ آئین ہرشہری کو اجازت دیتا ہے کہ وہ ملک کے کسی بھی حصے میں جاسکتا ہے،جبکہ علی امین گنڈاپور پر پابندی آئین کے آرٹیکل15کی خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں