پی ٹی آئی کیلئے عدالت سے خوشخبری، بہت بڑا ریلیف مل گئی

لاہور ( پی این آئی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شفقت محمود کی چار مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ، شفقت محمود کی عبوری ضمانت 19 جولائی تک منظور کی گئی ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کی جانب سے چار مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دی گئی ، عدالت نے 19 جولائی تک چاروں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی ۔

 

 

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ۔دوسری جانب سیشن کورٹ سے شفقت محمود کی عبوری ضمانت 27 جولائی تک منظور کی گئی ، عدالت نے تھانہ شفیق آباد،اسلام پورہ اورفیکٹری ایریامیں درج مقدمات میں ضمانت منظور کی ، عدالت نےالگ الگ مقدمات میں 50 ہزارکےمچلکوں کےعوض ضمانت منظورکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close