اب تو جیت یقینی ہے، ضمنی الیکشن سے عین قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، کون بنی گالہ پہنچ گیا؟ تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف اہم مذہبی جماعت کی حماعت حاصل کرنے میں کامیاب، مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کا ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ، دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک عمل کا معاہدہ طے پا گیا ۔مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کے وفد نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

 

عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا شریف، مولانا منظور احمد، فضل الرحمٰن مدنی، طارق محمود یزدانی، ذاکرالرحمان، مولانا نعیم الرحمان شیخوپوری، عظیم الدین لکھوی اور مولانا عنایت الرحمان جمیل شامل تھے۔ملاقات میں پاکستان میں حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا۔۔ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حمایت پر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 20 اراکین پنجاب اسمبلی کی ڈی سیٹنگ کے بعد ان حلقوں میں کل بروز اتوار 17 جولائی کو ضمنی الیکشن ہو گا۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 3,131 ہے جن میں676 انتہائی حساس، 1194 حساس اور 1271 نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ،پولیس اور رینجرز کی خاطر خواہ نفری حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی سرانجام دے گی۔

 

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی طرف سے پولنگ اسٹیشنز پر تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے،عوام کی سہولت کیلئے 8300 ایس ایم ایس سروس کوفعال کر دیا گیا ہے۔صوبائی اسمبلی پنجاب کے20 حلقوں میں کل 45 لاکھ، 79 ہزار 898 ووٹرز ہیں، جن میں سے 2,460,206 24 لاکھ، 60 ہزار، 206 مرد ووٹرز ہیں جبکہ 21 لاکھ، 19 ہزار،692 خواتین ووٹرز ہیں۔ پنجاب میں حکومت قائم رکھنے کیلئے مسلم لیگ ن کو 9 نشستوں جبکہ تحریک انصاف کو 14 نشستوں پر فتح درکار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close