پنجاب میں ضمنی الیکشن، پولنگ سے چند گھنٹے قبل چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان، ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب ضمنی الیکشن کے دوران ووٹرز کی حفاظت کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کی تعیناتی ضروری قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ووٹرز کی حفاظت کے لئے فوج و رینجرز کے جوانوں کی تعیناتی ضروری ہے۔

 

ضمنی الیکشن کے سلسلے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان لاہور پہنچ گئے، صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کیمپ آفس قائم کر کے سیکیورٹی و الیکشن انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔الیکشن کمیشن کی درخواست پر وزارت داخلہ کا 2000 ایف سی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سیکرٹری عمر حمید خان نے کہاکہ یہ فیصلہ امن و امان کی ممکنہ صورت حال اور الیکشن کمیشن کے مراسلے کے جواب میں کیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پاک فوج کی قیادت کو واضح کردیا کہ ووٹرز کی حفاظت کے لئے فوج و رینجرز کے جوانوں کی تعیناتی ضروری ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خاص طور پر سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کو الیکشن سیکورٹی و انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے لاہور کیمپ آفس قائم کرنے کی ہدایت کی ۔سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہاکہ الیکشن کے دوران کسی قسم کی بدامنی برداشت نہیں کی جائیگی۔

 

تخریبی عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ تمام ریاستی اداروں کی بھرپور مدد حاصل ہے،بہتر انتظامات اور مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی۔ عوام بلا خوف و خطر گھر سے باہر نکلیں، ووٹ ڈالیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 20 اراکین پنجاب اسمبلی کی ڈی سیٹنگ کے بعد ان حلقوں میں کل بروز اتوار 17 جولائی کو ضمنی الیکشن ہو گا۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 3,131 ہے جن میں676 انتہائی حساس، 1194 حساس اور 1271 نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ،پولیس اور رینجرز کی خاطر خواہ نفری حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی سرانجام دے گی،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی طرف سے پولنگ اسٹیشنز پر تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے،عوام کی سہولت کیلئے 8300 ایس ایم ایس سروس کوفعال کر دیا گیا ہے۔صوبائی اسمبلی پنجاب کے20 حلقوں میں کل 45 لاکھ، 79 ہزار 898 ووٹرز ہیں، جن میں سے 2,460,206 24 لاکھ، 60 ہزار، 206 مرد ووٹرز ہیں جبکہ 21 لاکھ، 19 ہزار،692 خواتین ووٹرز ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close