ریحام خان نے تیسری شادی کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کی طرف اشارہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان حال ہی میں ایک پروگرام کا حصہ بنیں جہاں انہوں نے دوبارہ محبت کرنے کی بات کی، اگرچہ انہیں دو برے تجربات ہوئے ہیں لیکن ریحام سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں سوچیں گی؟ریحام کا کہنا تھا کہ خاندان کے ایک فرد جو کہ ایک نجومی بھی ہیں انہوں نے بتایا کہ

وہ درحقیقت دوبارہ شادی کریں گی۔اس گفتگو سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ریحام خان دوبارہ شادی کے بارے میں سوچیں گی۔یاد رہے کہ ریحام خان نے میڈیا میں کام کرتے ہوئے ایک طویل عرصہ گزارا ہے، اُنہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کے لیے کام کرنا شروع کیا اور بعد میں پاکستان آگئیں، جہاں وہ نیوز میڈیا سے منسلک رہیں۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان کافی مشہور ہوگئی تھیں، دونوں شخصیات کی یہ دوسری شادی تھی تاہم یہ شادی ایک سال سے بھی کم عرصے میں ختم ہوگئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close