لاہور(پی این آئی)سینئر تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا ہے کہ ن لیگ ضمنی انتخابات میں 11 نشستیں باآسانی جیت سکتی ہے، تمام حلقوں میں نئے ووٹرز کی تعداد بڑھی ہے جس کا فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا،تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ قبول کرنے والے بہت لوگ ہیں، عمران خان درست ہیں یا غلط ان کا وفادار ووٹر ان کا بیانیہ درست مانتا ہے، ن لیگ کو الیکشن ڈے پر الیکشن مینج کرنا بہت اچھا آتا ہے.
ن لیگ نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی پنجاب میں 90فیصدضمنی انتخابات جیتے ہیں، مہنگائی نے ن لیگ کے ووٹرز کو تنگ کیا ہے، کچھ لوگ مہنگائی کی وجہ سے کسی کو ووٹ دینے کے حق میں نہیں ہیں، مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات میں 11نشستیں باآسانی جیت سکتی ہے.لاہور سے ن لیگ آسانی سے 2نشستیں نکال لے گی، پی پی 167 میں تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط نظر آرہی ہے، تمام حلقوں میں نئے ووٹرز کی تعداد بڑھی ہے جس کا فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا، ن لیگ کو الیکشن جیتنا ہے تو اپنے ووٹرز کو باہر نکالنا ہوگا، پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے کیلئے اپنے سپورٹرز کو ووٹرز میں تبدیل کرنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں