لاہور والوں یاد رکھنا کہ شیر بلے یا نون لیگ پی ٹی آئی کی جنگ نہیں، لاہور کی ترقی کی جنگ ہے جو ہم چھین کر لینگے ، مریم نواز نے چیلنج دے دیا

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ شیروں کو شیروں کے ساتھ ہونا چاہیے گیدڑوں کے ساتھ نہیں، عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد میں طویل عرصے بعد چین کی نیند سوئی،لاہور نواز شریف کا تھا ہے اور رہے گا ، لاہور پر بری نظر رکھنے والوں کو خبر ہو گی 17 جولائی کو آپ کو مایوس ہو کر جانا ہوگا، کہاں گیا عمران خان کا عثمان بزدار، عمران خان خود کو کٹھ پتلی تھا اس لئے پنجاب میں کٹھ پتلی عثمان بزدار کو رکھا ہوا تھا،

بزدار نے فرح گوگی کو اور فرح گوگی نے ابراہیم مانیکا کو رکھا ہوا تھا جب کہ ابراہیم مانیکا نے بشریٰ بی بی کو رکھا ہوا تھا، لاہور والوں یاد رکھنا کہ شیر بلے یا نون لیگ پی ٹی آئی کی جنگ نہیں لاہور کی ترقی کی جنگ ہے جو ہم چھین کر لینگے۔جمعہ کو مریم نواز نے لاہور میں انتخابی مہم کے دوران پارٹی کارکنان کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیروں کو شیروں کے ساتھ ہونا چاہیے گیدڑوں کے ساتھ نہیں، جمعہ کی رات کو بڑے عرصے کے بعد چین کی نیند سوئی ہوں کیونکہ عوام کے لئے پٹرول کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں، بہت دنوں کے بعد سکون کی نیند آئی ہے ۔ لاہور والوں کو مبارک ہو، مشکل وقت سے گزر گئے ہیں، اب آنے والا ہر دن قوم کے لئے اچھی خبر لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ لاہور نواز شریف کا تھا ہے اور رہے گا۔ لاہور پر بری نظر رکھنے والوں کو خبر ہو گی 17 جولائی کو آپ کو مایوس ہو کر جانا ہوگا۔ پچھلے چار سال سے لاہور یتیم اور لاوارث تھا، نالائق کی مزید حکومتی رہتی تو لاہور کو کھنڈربنا دیتے۔ اب دوبارہ ان کی حکومت آگئی ہے جو دن رات محنت کرکے ترقی کے ریکارڈ قائم کرینگے۔

شہباز شریف کی خدمت کے نشان جگہ جگہ نظر آتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان لاہور آ رہا ہے اس سے پوچھنا کہ تمہارا وزیر اعلیٰ کہاں ہے میں تو اپنے بھائی حمزہ کی کمپین کر رہی ہوں۔ عمران خان کا کٹھ پتلی عثمان بزدار کسی جلسے میں نظر نہیں آیا، کچھ کیا ہی نہیں لاہور میں تو وہ نظر کیسے آئے گا۔ لاہور والوں کو معلوم ہے کہ چار سال عثمان بزدار کی نہیں پنکی اور گوگی کی حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو کٹھ پتلی تھا اس لئے پنجاب میں کٹھ پتلی عثمان بزدار کو رکھا ہوا تھا۔ بزدار نے فرح گوگی کو اور فرح گوگی نے ابراہیم مانیکا کو رکھا ہوا تھا۔ جب کہ ابراہیم مانیکا نے بشریٰ بی بی کو رکھا ہوا تھا۔ سمجھ نہیں آتی کہ پنجاب کی قسمت کس کے ہاتھوں میں تھی۔ صوبے میں سڑکیں کوڑے کے ڈھیر بن گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آج لاہور آکر عثمان بزدار کے لئے وقت نہیں مانگے گا اس کے لئے ووٹ مانگے گا جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا۔ لاہور والوں یاد رکھنا کہ شیر بلے یا نون لیگ پی ٹی آئی کی جنگ نہیں لاہور کی ترقی کی جنگ ہے جو ہم چھین کر لینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close