اب لوٹوں کی جگہ صرف غسل خانے میں ہے، مسٹر ایکس دھاندلی کی پوری تیاری کر رہا ہے، عمران خان کا جلسے سے خطاب میں دعویٰ

لاہور (آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کہ قوم خوف کی زنجیریں توڑ رہی ہے، اب لوٹوں کی جگہ صرف غسل خانے میں ہے، مسٹر ایکس دھاندلی کی پوری تیاری کر رہا ہے جسے حکم ملاہے کہ نون لیگ کو ضمنی الیکشن جتوانا ہے، کوڈ بنایا گیا ہے کہ ایک ووٹ کو تین بنائیں گے، 17 جولائی ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ امریکی مسلط شہباز شریف اور حمزہ شہباز ککڑی کو شکست دینگے۔

جمعہ کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم خوف کی زنجیریں توڑ رہی ہے، اب لوٹوں کی جگہ صرف غسل خانے میں ہے کیونکہ آخری سروے کے مطابق پی پی 168 سے نواز اعوان لوٹوں سے آگے نکل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 130 روپے ڈیزل کی قیمت بڑھائی اور 30 روپے کم کردیا کیا تم قوم کو بے وقوف سمجھتے ہو۔ عمران خان نے کہا کہ مسٹر ایکس کو خاص طور پر حکم ملا ہے کہ نون لیگ الیکشن جتوانا ہے۔ مسٹر ایکس دھاندلی کی پوری تیاری کر رہا ہے اور کوڈ بنایا گیا ہے کہ ایک ووٹ کو تین بنائیں گے۔ 15 سے 20 ہزار جعلی ووٹ تیار کیے ہوئے ہیں۔ اس لئے اب ہمارے نوجوانوں نے ایک ایک پولنگ اسٹیشن کا پہرہ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قائد اعظم کا ملک ہے جو صادق و امین تھے، کلمہ پر ملک بنا لیکن ایمانداری سے صاف شفاف انتخابات شہاں نہیں ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن ہائی نے کورٹ میں 40 لاکھ ووٹر کو مار دیا ہے اور پھر کہتے ہیں کہ کمپیوٹر کی غلطی ہوئی ہے۔ چیف الکشن کمشنر سکندر سلطان تمہیں شرم کرنی چاہیے 40 لاکھ لوگوں کا ووٹ ختم کر دیا تمہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی یہاں تک سندھ الیکشن کمشنر سندھ حکومت کا تنخواہ دار اور نوکر ہے۔

سینیٹ ایکشن میں یوسف رضا گیلانی کا بیٹا رشوت دیتا پکڑا گیا لیکن الیکشن کمیشن نے کچھ نہیں کیا جب کہ ڈسکہ الیکشن میں 20 پولنگ اسٹیشنز میں بے ضابطگیاں ہوئی تو سارے الیکشن کو کینسل کر دیا گیا۔سکندر سلطان کو قوم دیکھ رہی ہے تم جب لاہور آکر مریم نواز اور حمزہ کے قدموں میں گرے ہوئے تھے بار بار لاہور کیوں آئے سب معلوم ہے مسٹر ایکس تمہارے ساتھ دھاندلی میں ملے ہوئے ہیں اس لئے سب کو کہہ کہا ہوں کہ ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں ہیں کہ جسے مرضی چاہے جتوا دو۔ 22 کروڑ کی باشعور، زندہ قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 جولائی ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ امریکی مسلط شہباز شریف اور حمزہ شہباز ککڑی کو شکست دینگے۔ شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ ساری قوم محنت کرتی ہے اور چوری تم کرتے ہو قوم غیر ت مند ہے اور بے شرم تم ہو باہر جا کر ساری قوم کی بے عزتی کرائی اگر شہباز شریف تم غیرت مند ہوتے تو جو تم نے اور تمہارے بڑے سمیت خاندان، آصف زرداری نے 30 سال پیسہ چوری کیا ہے لا کر دیتے آپ چوری کیا ہوا پیسہ واپس لاؤ تو ہمیں بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو الیکشن نہیں حقیقی آزادی کی جہاد ہے ہر کسی نے صبح جلدی سے جلدی ووٹ کاسٹ کرنا ہے اور پھر لوگوں کو نکالنا ہے۔ مسٹر ایکس الیکشن کمیشن کی دھاندالی کے باوجود شکست دینگے اور حمزہ ککڑی کو خدا حافظ کہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close