ریلوے کے کرایوں میں بڑی کمی کر دی گئی، مسافروں کیلئے اچھی خبر

لاہور(پی این آئی) وزارت ریلوے کا کرایوں میں بڑی کمی کا فیصلہ، ریلوے انتظامیہ کو ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ریلوے انتظامیہ کو ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد ایکسپریس اور پیسنجر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں کمی کا امکان ہے۔

 

ذرائع کے مطابق فریٹ اور پارسل کے کرایوں میں بھی کمی کا امکان ہے، وزارت ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ریلوے ظفر زمان رانجھا کی سربراہی میں جلد اجلاس متوقع ہے جس میں کرایوں میں کمی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، وزارت ریلوے سے منظوری کے بعد کرایوں میں کمی کا اطلاق ہوگا۔دوسری جانب آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے بھی ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

 

لاہور سے راولپنڈی کے کرائے میں 100روپے ،لاہور سے فیصل آباد کے کرائے میں 50روپے ،لاہور سے ملتان کے کرائے میں 100روپے جبکہ لاہور سے صادق آباد کے کرائے میں 200روپے کمی کی گئی ہے ۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتیں 133 روپے بڑھا کر 40 روپے کم کی گئی ہیں،اگر حکومت اڈا پرچی کا خاتمہ کردے تو کرائے مزید کم کر دیں گے۔ٹرانسپورٹرزکا مزید کہنا ہے کہ فی سیٹ انکم ٹیکس،ٹوکن ٹیکس 8000روپے سالانہ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close