عالمی منڈی میں قیمتیں مزید کم ہوئیں تو 15دن بعد پھرتیل کی قیمت کم کریں گے

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں مزیدکم ہوئیں تو 15دن بعد پھرتیل کی قیمت کم کریں گے، مبارک ہو، مشکل وقت گزرگیا آنے والا ہر دن قوم کیلئے اچھی خبریں لائے گا، 17جولائی کو سب گھروں سے نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں گے۔ انہوں نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں یہاں اسد کھوکھر کے ساتھ کھڑی ہوں۔

 

اسد کا مطلب ہے شیر، شیر اب شیروں میں آگیا ہے تو شیر بن کر دکھائے گا، اسد کھوکھر صاحب مجھے پتا ہے یہ لوگ آپ سے بہت محبت کرتے ہیں، شیروں کو شیروں کے ساتھ ہونا چاہیے گیدڑوں کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے، شیروں کل ہفتوں کے بعد میں چین کی نیند سوئی، جب عوام کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہوگئی، لاہور والو! مبارک ہو، مشکل وقت سے گزر آئے ہیں، اب ہر دن قوم کیلئے اچھی خبریں لائے گا۔17جولائی کو لاہور میں 4سیٹوں پر الیکشن ہے، میں جانتی ہوں لاہور نواز شریف کا تھا اور نوازشریف کا ہے، اور انشاء اللہ تعالیٰ لاہور نوازشریف کا ہی رہے گا۔لاہور پر بری نظر رکھنے والوں کو خبر ہو، کہ 17جولائی کو مایوس لوٹنا پڑے گا۔لاہور والو، آج پورے لاہور میں ریلی تھی، آخری جلسے کیلئے ملتان جانا ہے، آج 12بجے انتخابی مہم بند ہوجائے گی، اسد کھوکھر نے کہا پی پی 168والوں سے ملے بغیر ملتان نہ جانا، ضروری پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پچھلے چار لاہور یتیم بھی تھا اور لاوارث بھی تھا، وہ لاہور جس کو پورے پاکستان سے لوگ دیکھنے آتے تھے، اگر ایک سال مزید نالائق کی حکومت رہتی تو لاہور کو بھی کھنڈر بنا دینا تھا۔شہبازشریف نے دن رات ایک کرکے پنجاب اور لاہور کو سجایا، جگہ جگہ شہبازشریف کی خدمت کے نشان نظرآتے ہیں،کسی نے مذاق میں کہا تھا اگر کسی کے دانتوں میں گیپ ہو تو شہبازشریف وہاں بھی پل بنا دے گا، لاہور کو ترقی اور ادویات ملنا بند ہوگئیں۔

 

پانچ بجے صفائی والے ٹرک آتے تھے ، بکرا عید کے بعد آلائشوں کے ڈھیر ہوتے تھے، لیکن اب پورے پنجاب کی سڑکیں صاف کرا دیں۔بڑے فخر اور عاجزی کے ساتھ اپنے وزیراعلیٰ اور بھائی حمزہ شہبازکیلئے مہم چلا رہی ہوں، لیکن پوچھنا بنتا ہے نا ں کہ تمہارا وزیراعلیٰ کہاں ہے؟ چار سال کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کسی ایک جلسے میں بھی دیکھا؟ لاہور کیلئے کچھ کیا ہوتا تو منہ دکھانے آتا، پنجاب اور لاہور کو یہ بھی نہیں پتا کہ وزیراعلیٰ فرح گوگی تھی یا پنکی پیرنی تھی؟ چار سال ترقی کے ضائع کردیے، اگر چار نوازشریف کی حکومت ہوتی تو سوچو لاہور کی ترقی کیا کہہ رہی ہوتی؟ چار اس لیے ضائع ہوئے کہ عمران خان خود بڑا کٹھ پتلی تھا، کٹھ پتلی عمران نے آگے بزدار، بزدار نے فرح گوگی کو رکھا ہوا تھا،آج عمران خان کس کیلئے ووٹ مانگ رہا ہے؟عمران خان آج لاہور میں اس کیلئے ووٹ مانگے گا جس کو وہ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا۔یہ جنگ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی نہیں بلکہ پنجاب اور لاہور کی ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پتا چلا شہبازشریف پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے لگا ہے تو فوری ٹی وی پر آکر کہتا شہبازشریف قیمتیں کم کرو، چار سال مہنگائی کے طوفان توڑنے والوں کا قیمتیں کم کرنے سے کیا تعلق؟نوازشریف نے مجھے آج فون پر کہا کہ عالمی منڈی میں مزید قیمتیں کم ہوئیں تو 15دن بعد پھرتیل کی قیمت کم کریں گے،17جولائی کو سب گھروں سے نکلیں گے اور شیر پر مہر لگائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close