عمران ریاض کے الزامات پر حکومت نے بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا اینکر پرسن عمران خان کی طرف سے دوران حراست غلط قسم کی غذا دینے کے حوالے سے بیان پرشدید ردعمل آگیا۔ملک احمد خان نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا ۔ ملک احمد خان نے پیشکش کی کہ حکومت پنجاب عمران ریاض کے الزامات پر سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کو تیار ہے اور سپیشل بورڈ عمران ریاض کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی مکمل تحقیقات کرے گا ۔

 

 

حکومت پنجاب ان کے ٹیسٹ اور چیک اپ شوکت خانم ہسپتال سے بھی کرانے کو تیار ہے ۔ملک احمد خان نے بڑی پیشکش کی کہ عمران ریاض جس لیول کی تحقیقات کروانا چاہیں یا جس ہسپتال سے ٹیسٹ کروانا چاہیں ہم بالکل تیار ہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ عمران ریاض کے الزامات بظاہر بے بنیاد نظر آتے ہیںتاہم میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close