عمران خان نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو فوری طور پر طلب کر لیا، کیا بڑا ہونیوالاہے؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو میدان میں اتار دیاعمران خان کی ہدایت پر بیرون ممالک گئے پی ٹی آئی رہنمافیصل واڈا، زلفی بخاری سمیت دیگر رہنما بیرون ممالک سے لاہور پہنچے ،فواد چوہدری، عثمان ڈار، فیصل جاوید سمیت دیگر راہنما بھی لاہور میں موجود رہے ،تمام حلقوں میں پی ٹی آئی راہنما ضمنی الیکشن کے عمل کی نگرانی کرینگے۔

 

فیصل واڈا اپنے پرائیوٹ گارڈز کے ہمراہ لاہور پہنچے ،پولنگ ڈے کے موقع پر تمام رپورٹس عمران خان کو بھجوائی جائیں گی،بابر اعوان ، فیاض الحسن چوہان راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 کے ضمنی الیکشن پر مامور ہونگے ،لاہور میں شفقت محمود ، حماد اظہر ، فواد چوہدری، فیصل جاوید لودھراں میں نگرانی کرینگے ،ملتان میں شاہ محمود قریشی، ملیکہ بخاری ، زرتاج گل ، شیریں مزاری ڈیرہ غازی خان میں ہونگی ،علی امین گنڈا پور، جمشید چیمہ بھکر، زلفی بخاری، علی محمد خان جھنگ، شبلی فراز بہاولپور ایکشن میں ہونگے ،قاسم سوری ، عمر چیمہ مظفر گڑھ ، مراد سعید لیہ، فرخ حبیب فیصل آباد، عثمان ڈار شیخو پورہ میں ضمنی الیکشن پر مامور ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close