گرفتاریاں شروع، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر شہریوں کی ہراسگی، کردار کشی اور غیر اخلاقی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے ہدایات جاری کر دیں، ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ راناثنااللہ کی صدارت میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں سوشل میڈیا پر شہریوں کی ہراسگی کا معاملہ زیرغور آیا۔

 

سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔اجلاس کے دوران سوشل میڈیا پر شہریوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے ہدایت کی کہ ڈی جی ایف آئی اے سخت کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی اور توہین آمیز مواد کی موجودگی سے انارکی کا خدشہ ہے۔ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔اخلاقی اقدار پامال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔شہریوں کی حفاظت کے لیے ایف آئی اے،پی ٹی اے اور دیگر ادارے کردار ادا کریں۔شہری اپنی شکایات ایف آئی اے کے رابطہ نمبرپر بھیجیں، عملدرآمد کیا جائے گا۔ اجلاس میں سائبرکرائم قوانین کو مؤثر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ہراسگی اور کردارکشی کے معاملے پر پیکا قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔معاملے پر اجلاس میں ورکنگ گروپ بنا دیئے گئے۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا ہے کہ شہری کردار کشی، بلیک میلنگ شکایات رابطہ نمبر پر درج کروا سکتے ہیں۔شہریوں کی شکایات کے لیے ایف آئی اے نے رابطہ نمبر بھی جاری کر دئے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لیگی رہنماوں کیخلاف نعرے بازی کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف سخت ترین اقدامات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ ن لیگی کارکنان کادوران سفر، بازار یا کسی بھی جگہ ”عمرانی کارکنوں“ سے ہوجائے اور وہ آپ سے الجھیں تو آپ قانون کو ہاتھ میں لینے یا ان سے الجھنے کی بجائے اپنے موبائل فون سے انکی ویڈیو بنائیں،سب کی قابل شناخت ویڈیوز ڈائیریکٹر سائیبر کرائم ایف آئی اے کو ارسال کردیں، وٹس ایپ کے ذریعے بھیج دیں یاسوشل میڈیاکے ذریعے ایف آئی اے کو ٹیگ کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close