عمران ریاض کو زہر دیدیا گیا؟دبئی کیوں جارہے تھے؟ عمران ریاض کے وکیل نے ساری حقیقت بتا دی

اسلا م آباد(پی این آئی)عمران ریاض خان کو دبئی جاتے ہوئے لاہور ائیرپورٹ پر طیارے سے آگ لوڈ کر دیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ عمران ریاض کی دبئی میں ڈاکٹرز سے اپائنٹمنٹ لی گئی تھی اور ان کی صحت سے متعلق خدشات کے پیش نظر چند ضروری ٹیسٹس ہونا تھے۔

 

عمران ریاض کے قریبی دوست اور وکیل میاں علی اشفاق کے مطابق ’’عمران ریاض خان کا طبعی معائنہ معروف ڈاکٹرز کے پیینلز نے کیاجس میں انتہائی خوفناک انکشافات ابتدائی طور پر سامنے آئے- جس کی مزید تصدیق اندرون و بیرون ملک وسائل کے ذریعے کئے جانے کا بندوبست جاری ھے- اگر خدانخواستہ مقامی ڈاکٹرز کی رائے ٹھیک ھوئی تو پاکستانی عوام آپ کو بتائے گی۔‘‘عمران ریاض نے خود بھی ٹویٹر پر اپنی صحت سے متعلق ایک پیغام جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ ’’میرے ڈاکٹرز کے مطابق دوران گرفتاری مجھے کچھ ایسا کھانے کے لیے دیا گیا جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مجھے کچھ ٹیسٹ کروانے تھے۔ تاکہ ثابت کر سکوں کہ کیا کوشش کی گئی ہے۔ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ مکمل تفصیل کچھ دیر میں۔۔۔‘‘ٹویٹر پر عمران ریاض کو زہر دینے کا معاملہ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close