سیاسی میدان میں بڑی ہلچل، عمران خان نے ایک گیند سے دو وکٹیں گرانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتوار کو ایک ہی گیند سے 2 وکٹیں گراؤں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ڈیرہ غازی خان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار امپائر بھی ساتھ ملا لو پھر بھی میچ نہیں جیت سکتے۔

 

میں اتوار کو ایک ہی گیند سے 2 وکٹیں گراؤں گا جب کہ تیسری وکٹ فضل الرحمان کی بھی تمہارے ساتھ گراؤں گا۔عمران خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل کا الیکشن ہے، یہ وقت چوروں اور ڈاکوؤں، امریکا کے جوتے پالش کرنیوالوں اور اس امپورٹڈ حکومت کو شکست دینے کا ہے، ڈی جی خان کے نوجوانوں نے لوگوں کو باہر ووٹ کیلئے لانا ہے اور پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کو روکنا ہے، دھاندلی روکنے کیلئے ہر پولنگ اسٹیشن پر دلیر نوجوان پہرہ دیں، ڈی جی خان والوں بتاؤ کیا آپ اتوار کو ہونیوالے الیکشن کیلئے تیار ہو، کیا آپ لوٹوں کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ضمیر فروش اور بکاؤ مال اپنے حلقے کے لوگوں کو دھوکا دیتے اور آئین توڑتے ہیں، لوٹا غسل خانوں میں ہوتا ہے اور یہ وقت ان کو شکست دینے کا ہے۔

close