عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی ، شہباز شریف آج آنکھیں میچ کر بھی پیٹرول ڈیزل میں کم از کم 40 سے 50 روپے فی لیٹر کم کرسکتے ہیں، کامران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ ’’کسی پاکستانی کے لئے آج اس سے زیادہ اچھی خبر نہیں ہوسکتی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں منہدم ہورہی ہیں صرف 3 ہفتوں میں 24 ڈالر فی بیرل کمی آچکی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں انکا کا کہنا تھا کہ ’’ شہباز شریف آج آنکھیں میچ کر بھی پیٹرول ڈیزل میں کم از کم 40 سے 50 رپے فی لیٹر کم کرسکتے ہیں آج آئی ایم ایف معاہدہ بھی ہونا اچھی خبر ہے۔

ایک اور ٹویٹر میں کامران خان نے کہا ہے کہ ’’مفتاح اسماعیل کہتے ہیں حکومت آج پیٹرول ڈیزل قیمتیں عوام ماہرین کی توقعات سے زیادہ کم کر دے گی۔ انہوں مزید کہا کہ عالمی منڈی میں اجناس قیمتوں میں کمی سے تیل گھی گیہوں روز مرہ اشیا قیمتیں جلد کم ہوجائیں گی وہ پر اعتماد ہیں مہنگائی میں خاطر خواہ شرح سود میں کمی لائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close