اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علما اسلام ف نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے بیانیے کو دفن کر دیا۔ ایاز صادق نے جمعیت علما اسلام ف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے آرٹیکل 6 کا راستہ کھول دیا، اب آرٹیکل کے بارے می پارلیمان فیصلہ کرے گی
انہوں نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمن اور ان کی جماعت کا شکرگزار ہوں کہ یہ ہمارے ساتھ ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلا رہے ہیں، عمران خان فرح گوگی کی کرپشن کے حصہ دار ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مالم جبہ، بلین ٹری سمیت تمام منصوبے کھلیں گے، ہم لاہور کی 4 نشستوں سمیت پنجاب کی تمام 20 کی 20 نشستیں جیتیں گے، پی ٹی آئی کو کوئی نشست نہیں ملے گی۔ مولانا امجد علی خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات کا مرحلہ قریب تر ہے، پی ڈی ایم ایک تحریکی اتحاد ہے، امید ہے کہ مستقبل میں یہ اتحاد انتخابی اتحاد بنے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں