چوہدری اعتزاز احسن نےآرٹیکل 6 کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح سے اختلاف کر دیا

اسلام آ باد(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں, سپریم کورٹ کے ججمنٹ کی صحیح تشریح نہیں کی جا رہی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں، آئین مجروح کر کے ڈکٹیٹر شپ لگانے والوں پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، اسپیکر و دیگر نے آئین کوختم نہیں کیا، خلاف ورزی کی ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہوتی ہیں، بعض اوقات عدالتیں بھی غلط فیصلے دے دیتی ہیں، کسی جج کا فیصلہ کالعدم ہو جائے تو کیا اس پرآرٹیکل 6 لگ جانا چاہیے؟ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ آرٹیکل 6 کو مذاق بنایا جا رہا ہے، آئین کو مکمل طور پرمعطل اور منسوخ کرنے پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، سپریم کورٹ کے ججمنٹ کی صحیح تشریح نہیں کی جا رہی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close