عمران خان اپنی اے بی سی ٹھیک کرلو ورنہ۔۔۔ مریم نواز بھی برس پڑیں

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ! اپنی اے بی سی ٹھیک کرلو، ورنہ میں پڑھاؤں؟اے بی سی شروع بھی کرتا ہے تو ایکس وائی زیڈسے کرتا ہے،کہتا ہے مسٹر ایکس اور مسٹر وائی دھاندلی کررہا ہے،اے بی سی میں جی گوگی ،پی پنکی، آئی ابراہیم مانیکابھی آتا ہے، اوران کا سرغنہ مسٹر ایکس عمران خان ہے۔

 

انہوں نے کلر سیداں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جب حلقے میں داخل ہوئی تو مجھے پتا چل گیا تھا کہ راجہ صغیر جیت چکے ہیں، راجہ صغیر کے بارے میں پتا چلا کہ جب انہوں نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو لوگ 18کروڑ لے کر پیچھے بھاگتے رہے لیکن انہوں نے کہا کہ پیسے نہیں بس مسلم لیگ ن کا ساتھ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلے جو کرنے تھے وہ دل پر پتھر رکھ کرکرلیے ، مسلم لیگ ن نے بارودی سرنگوں کو ہٹا کر پاکستان کو بچایا ہے، مشکل دور ختم آب آنے دنوں میں اچھی خبریں آئیں گی، آج وزیراعظم شہبازشریف قوم سے خطاب کرے گا ،قوم سے خطاب میں شہبازشریف پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کریں گے، فتنہ خان کہتا شہبازشریف تیل کی قیمت کم کرو، بھئی تمہارا تیل کی قیمتوں سے کیا لینادینا ہے؟ تم چار سال پیٹرول اور تیل کی قیمتیں بڑھاتے رہے، اب تمہاری فکر ختم ، اب عوام ہماری ذمہ داری ہے۔

 

وہ جو کہتے تھے کہ آلو پیاز کی قیمتیں پتا کرنے نہیں آیا وہ آج کل اپنی تقریروں میں دھنیہ، آلو کے ریٹ بھی بتاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل رات سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلے نے فتنہ خان کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا ہے، پاکستان کے 75، 76سال میں پہلا سیاست ہے جس کو سپریم کورٹ نے کہا یہ جھوٹا بھی ہے اور آئین شکن بھی ہے، سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ عمران خان آئین توڑنے کا مرتکب ہوا ہے،عمران خان مبارک ہو !تم پہلے سیاستدان ہو جس نے ڈکٹیٹر کو بھی مات کردیا ہے، حکومت پاکستان سے میں کہتی ہوں یہاں بات ختم نہیں کرنی مقدس آئین توڑنے والوں پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے، غداری کے مقدمے چلنے چاہئیں ، آئین کو پاؤں تلے روندا ہے، ایسی سزا ملنی چاہیے پھر کسی کو آئین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہو۔سپریم کورٹ نے سازشی بیانیئے کو بھی اڑا کر رکھ دی ، پاکستان اور عوام سے اس نے جھوٹ بولا، سپریم کورٹ کے ایک جج نے لکھا کہ اس نے سازش کا کوئی ثبوت نہیں دیا، اگر ثبوت ہوتا تو دیتا، ثبوت دینے کیلئے سپریم کورٹ سے بہتر جگہ کون سی ہے؟

 

اس نے سمجھا شاید سپریم کورٹ بھی کوئی جلسہ ہے، سپریم کورٹ نے ثاقب نثار کے جھوٹے صادق اور امین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، فتنہ خان پہلا بدقسمت سیاستدان ہے،جس کو سپریم کورٹ نے کہا کہ اس نے جھوٹ بولا اور آئین توڑا، یہ بدقسمتی بھی عمران خان کے نصیب میں لکھی تھی،اب رونا روتا ہے دھاندلی ہورہی ہے، اس کی حکومت تھی تو سارے ضمنی الیکشن ہار گیا، مریم نواز تمہیں یاددہانی کرا دیتی ہے دھاندلی کیا ہوتی ہے، دھاندلی ہوتی ہے کہ الیکشن سے پہلے جماعت کے سربراہ کو نااہل کرکے جیل میں بند کرو، لیکن عمران خان تم دندناتے پھر رہے ہو، دھاندلی وہ ہوتی ہے بیٹی کو باپ کا ساتھ دینے پرجیل میں بند کردو، تمہارے بچے لندن کی ہواؤں میں بیٹھے ہیں، دھاندلی وہ ہوتی ہے نوازشریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی لگا دو، تم تودن میں تین تین بار قوم کا مغز کھاتے ہو،دھاندلی وہ ہوتی ن لیگ کے ایم پی اے ، ایم این ایز کو تھپڑ مارکر اور دھمکا کر ٹکٹ واپس کرائے۔فتنہ خان تمہارے سارے امیدوار باہر ہیں، ڈرتے کیوں ہو، آؤ میدان میں شیر کے ساتھ مقابلہ کرو۔کہتا ہے کہ مسٹر ایکس اور مسٹر وائی بیٹھا دھاندلی کررہا ہے۔

 

اے بی سی شروع بھی کرتا ہے تو ایکس وائی زیڈسے کرتا ہے،عمران خان صاحب ! اے بی سی پڑھانی ہے تو میں پڑھاؤں؟اے بی سی میں جی بھی آتا ہے، پی بھی آتا ہے، آئی بھی آتا ہے، جی سے گوگی ہوتا ہے، پی سے پنکی پیرنی ہوتا ہے،اور آئی سے ابراہیم مانیکا ، پنکی پیرنی کا ارب پتی بیٹا ہوتا ہے،اور مسٹر ایکس ان سب کا سرغنہ عمران خان ہوتا ہے، اپنی اے بی سی تو ٹھیک کرلو۔کل اپنی تقریر میں کہتا ہے میں موٹروے سے اترا تو نوازشریف کی تصویر نظر آئی ، تمہیں یہ تصویر ہر جگہ نظرآئے گی، تمہیں جس موٹروے پر نواز شریف کی تصویر نظر وہ موٹروے نوازشریف نے بنائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close