ن لیگ یا تحریک انصاف؟ پنجاب کا ہو گا؟ بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 17 جولائی ملک میں تبدیلی کا دن ہے، عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں،ضمنی انتخابات میںامپورٹڈ حکومت کی دھاندلی کی ہر چال کو ناکام بنائیں گے۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پی ٹی آئی جیل روڈ آفس میں شوکت علی بھٹی، عباس بھٹی، اعجاز منہاس، بیرسٹر منصور سرور ، شانیلا علی سے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ان شااللہ جیت پی ٹی آئی کی ہو گی ،پی ٹی آئی کامیابی حاصل کر کے پنجاب میں دوبارہ حکومت بنائے گی۔ 17 جولائی کو پنجاب میں (ن)لیگ کی سیاست دفن ہوجائے گی۔ انہوںنے کہا کہ ملک پر مسلط مجرموں کے ٹولے کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،(ن)لیگ اور ان کے حواریوں کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close