دس ووٹوں کے بدلے موٹرسائیکل کی پیشکش، زین قریشی کیخلاف الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا

ملتان(پی این آئی) الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کے ضمنی انتخاب سے قبل تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی زین قریشی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔پی پی 217 ملتان سے تحریک انصاف کے امیدوار زین قریشی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

 

زین قریشی پر 10 ووٹوں کے بدلے ایک موٹر سائیکل دینے کی پیشکش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے زین قریشی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیدر ریاض نے معاملےکی انکوائری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر اور سیکرٹری آر ٹی اے کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے انکوائری آفیسرز کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close