پنجاب میں ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، مخالف امیدوار ہی پی ٹی آئی میں شامل

لاہور (پی این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کا صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 سے امیدوار ہی تحریک انصاف میں شامل ہوگیا اور اب اس بارے اے ین پی کا موقف بھی آگیا ہے ۔ اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان ہوتی نے کہا کہ اے این پی دراصل تحریک انصاف کے حق میں دستبردار نہیں ہوئی بلکہ یہاں سے ہمارا امیدوار ہی ہمیں دھوکہ دیکر پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا تو اس میں اے این پی کا کیا قصور ہے۔

 

اے این پی اس حلقہ سے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہتی تھی مگر اچانک امیدوار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے یہ دعوی نہ کریں کہ اس حلقہ سے اے این پی ان کے حق میں دستبردار ہوئی ، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی بجائے پی ٹی آئی اصل بات قوم کو بتائے اور محض الیکشن کی خاطر لوگوں کو دھوکہ دینے اور جھوٹ بولنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ اے این پی تحر یک انصاف نہیں بلکہ اپنی اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close