پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کی گاڑی حادثے کا شکار، افسوسناک خبر آگئی

بھکر(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کی گاڑی حادثے کا شکار، افسوسناک خبر آگئی۔۔۔ قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ وہ انتخابی مہم کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں دریا خان بھکر روڈ پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاسم سوری کی گاڑی کے ساتھ ایک سفید رنگ کی گاڑی ٹکرکی وجہ سے اس گاڑی کو کافی نقصان پہنچا جبکہ قاسم سوری کی گاڑی الٹ گئی ۔موقع پر موجود لوگوں نے جلدی سے قاسم سوری کو گاڑی سے باہر نکالا ،وہ حادثے کے نتیجے میں محفوظ رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close