صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سینیٹ میں صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کے لیے مسلم لیگ (ن) نے قرارداد جمع کروا دی۔سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللّٰہ خان نے سینیٹ میں قرارداد جمع کروائی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، صدر مملکت عارف علوی، قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے۔

 

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 5 (1) کے تحت جاری کی گئی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔86 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے قلم بند کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بیرونی مداخلت پر دلیل سے مطمئن نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ، تحریک عدم اعتماد مسترد کرنا غیر آئینی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں