اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی جلسوں سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کے ان الزامات کا نوٹس لے لیا ہے اور چیئرمین پیمرا کو خط لکھتے ہوئے عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھکر اور لیہ میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ طلب کیا ہے جبکہ پیمرا سے 8 جولائی کو خوشاب میں سابق وزیر اعظم کی تقریر کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔
زمہ دار ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان سے الزامات کے شواہد مانگے گا اور وضاحت بھی طلب کرے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلسوں سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے تھے۔۔۔۔
اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی جلسوں سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کے ان الزامات کا نوٹس لے لیا ہے اور چیئرمین پیمرا کو خط لکھتے ہوئے عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھکر اور لیہ میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ طلب کیا ہے جبکہ پیمرا سے 8 جولائی کو خوشاب میں سابق وزیر اعظم کی تقریر کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔ زمہ دار ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان سے الزامات کے شواہد مانگے گا اور وضاحت بھی طلب کرے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلسوں سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں