ملک میں سب سے بڑا ڈاکو اور چور کون؟ حکومتی رہنما کا دعویٰ سامنے آ گیا

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیرِ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے چور اور ڈاکو عمران خان ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ اپنی چوریوں پر پردہ ڈالنے کے لیے دوسروں پر الزام تراشی عمران خان کا وتیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے سرکاری وسائل پنجاب کے ضمنی انتخابات میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان سری لنکا کی معاشی پالیسیوں کو آئیڈیل قرار دیتے تھے۔

پی پی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ سری لنکا کی پالیسیوں پر عمل درآمد کر کے عمران خان نے ملک کو دیوالیہ پن کی حد تک پہنچا دیا تھا۔۔۔۔۔

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیرِ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے چور اور ڈاکو عمران خان ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ اپنی چوریوں پر پردہ ڈالنے کے لیے دوسروں پر الزام تراشی عمران خان کا وتیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے سرکاری وسائل پنجاب کے ضمنی انتخابات میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان سری لنکا کی معاشی پالیسیوں کو آئیڈیل قرار دیتے تھے۔ پی پی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ سری لنکا کی پالیسیوں پر عمل درآمد کر کے عمران خان نے ملک کو دیوالیہ پن کی حد تک پہنچا دیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close