لاہور (پی این آئی) ایک طرف پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتوں کی حکومت 17 جولائی کے ضمنی انتخاب کی گہما گہمی میں مصروف ہے تو دوسری جانب سرکاری ملازمین پریشان ہیں کہ نئے مالی سال کے پہلے مہینے جولائی کے دو ہفتے گزر جانے کے باوجود پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا۔ ان ملازمین کا کہنا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ نئے مالی سال کا آغاز ہونے کے باوجود تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔
پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں 15 فیصد تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیرٹی آلاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن بھی تاحال جاری نہیں ہو سکا۔ کوئی زمہ دار اس کی وجہ نہیں بتا سکتا کہ اس کی کیا وجہ ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن تاحال نہیں ہو سکا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں