پنجاب میں ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم ، ن لیگی امیدوار کو ‘لوٹا لوٹا ‘کے نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا

لاہور(پی این آئی ) لیگی امیدوار کو لاہور میں “لوٹا لوٹا” کے نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا، نذیر چوہان شہریوں کی نعرے بازی کے باعث ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 سے ن لیگی امیدوار نذیر چوہان کے لیے انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگیا۔منگل کے روز نذیر چوہان کو اپنے حلقہ انتخاب میں “لوٹا لوٹا” کے نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

تحریک انصاف سے بغاوت کر کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہونے والے نذیر چوہان اپنی اتنخابی مہم کے سلسلے میں منگل کے روز کارنر میٹنگ سے خطاب کرنے گرین ٹاؤن پہنچے جہاں ان کو دیکھتے ہی اہل علاقہ جمع ہوگئے اور لوٹے لوٹے کے نعرے بلند کردیے۔لوگوں کی جانب سے کی جانے والی شدید نعرے بازی کے باعث نذیر چوہان کو کارنر میٹنگ چھوڑ کر جانا پڑی، اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے انہیں وہاں سے نکالا۔دوسری جانب پنجاب کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف کو حکومتی اتحاد بڑی کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ لاہور کے حلقہ پی پی 158 سے پی ڈی ایم میں شامل عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار زاہد خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ زاہد خان نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا بھی اعلان کیا۔حماد اظہر نے کہا کہ زاہد خان کا تحریک انصاف میں آنا بہت بڑی کامیابی ہے، میں ڈور ٹو ڈور آرہا ہوں ہمارا ووٹ بینک بہت ہے، لوگ ہماری طرف ہی ہیں کانٹے کا مقابلہ ہے ہی نہیں۔ چیف سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کی انتظامیہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور مداخلت نہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close