پنجاب کے ضمنی الیکشن سے قبل ہی فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) فواد چوہدری کا پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بڑی فتح کا دعویٰ۔ عوام کا سمندر اِس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ کوئی دھاندلی کامیاب نہیں ہوگی، فواد چوہدری کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابقپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بڑی فتح کا دعویٰ کردیا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کا سمندر اِس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

کوئی دھاندلی کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے ضمنی الیکشن جیتے گی ،آج میں نے فیصل آباد،لاہور،شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ باقی حلقوں میں بھی رابطے کیے۔ ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے حق میں ون سائیڈڈ ہوں گے۔خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوگا، یہ نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔اس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں نے ثابت کیا ہے کہ عام آدمی اس وقت انقلاب کیلئے تیار ہے، ضمنی انتخابات میں آزاد سروے اور تجزیہ کار تحریک انصاف کی کامیابی کی پیشگوئی کر رہے ہیں ، اس لیے دھاندلی کی کوشش بے کار ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم انقلاب کے دہانے پر ہیں، انقلاب ووٹ سے آنا ہے یا سری لنکا کی طرز پر اس کا فیصلہ مقتدرقوتوں نے کرنا ہے۔ادھر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود علی پور کا جلسہ بڑے پیمانے پر ہوا ، ضمنی انتخابات کا جوش اس سے بھی زیادہ ہے جو میں نے 2018 کے عام انتخابات میں دیکھا تھا ، میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو پنجاب میں بارشوں کے باوجود ہمارے جلسوں میں حمایت کا اظہار کرنے کے لیے باہرآ رہے ہیں۔گزشتہ دنوں عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ گھی اور آٹا سمیت سب کچھ مہنگا ہو گیا ، امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد پٹرول فی لٹر 100 روپے مہنگا کیا گیا ، فضل الرحمن پٹرول سے بھی زیادہ بڑھ گیا ، 45 فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، گھی اور آٹا سمیت سب کچھ مہنگا ہو گیا ، ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے ، امریکا کو آزاد خارجہ پالیسی لانے والا وزیراعظم پسند نہیں آیا ، ایسی خارجہ پالیسی چاہتے تھے جو ہمارے لوگوں کے مفادات کی حفاظت کرے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے امریکا کو کہا امن میں آپ کے ساتھ ہیں لیکن جنگ میں نہیں، امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا ، میر جعفر اور میر صادق یہاں سازش کر کے ہماری حکومت گرائی ، لوٹو، تم عوام میں جاؤ گے تو تین نعرے سنو گے لوٹا، چور اور غدار۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا لوٹوں کو چھانگا مانگا اور مری لے جایا کرتے تھے، لیکن اب لوٹوں کو نہیں پتہ اب زمانہ بدل چکا ہے، موبائل فون نے دنیا بدل ہے، سوشل میڈیا نے سب کچھ بدل دیا ہے ، عمران خان نے اپنے امیدوار شبیر اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن والے دن آپ نے ہر پولنگ پر پہرہ دینا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں