نواز شریف کوواپس آتے ہی قید کا سامنا کرنا پڑے گا، ن لیگی رہنما نے نواز شریف کے واپس نہ آنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر جاوید لطیف نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے این آر او کی طرز کا علاج تجویز کر دیا۔ جاوید لطیف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اب تک اپنے قائد کو وطن واپس لانے میں ناکام رہی ہے۔ ان کی واپسی میں کئی قانونی رکاوٹیں موجود ہیں اور ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے این آر او کی طرز کے کسی حل کی ضرورت ہے۔

 

جاوید لطیف نے کہا کہ ”نواز شریف جلد از جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ملک میں اپنی پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود وہ گردن تک مقدمات میں دھنسے ہوئے ہیں اور وطن واپس آنے پر انہیں ممکنہ طور پر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ “جاوید لطیف نے کہا کہ ”اتحادی حکومت کو یہ معاملہ اجتماعی طور پر اٹھانا چاہیے کیونکہ یہ صرف مسلم لیگ ن کا مسئلہ نہیں ہے۔ اتحادی جماعتوں کو2007ءکی طرح ایسی قانون سازی کرنی چاہیے جس کے ذریعے نواز شریف کے خلاف درج جعلی مقدمات ختم ہو جائیں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں